اہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 421روز سے جاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 43887بجلی چوروں کو گرفتار کرایا گیا ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مجموعی طور پر 1 لاکھ59ہزار389ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1 لاکھ 49 ہزار597 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا جبکہ 43 ہزار887 ملزمان کو گرفتار کرا دئیے گئے۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک16 کروڑ74 لاکھ91 ہزار850 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت6ارب23 کروڑ36 لاکھ51 ہزار640 روپے بنتی ہے۔