پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں انتشار پسندوں کا ٹولہ ہے :معمر حسنی رسول

فیروزوالہ( نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما پیر معمر حسنی رسول ایڈووکیٹ نے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں انتشار پسندوں کا ٹولہ ہے جو اپنے مفادات کی خاطر ملک و قوم کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں یہ حکومت کو لانگ مارچ کے نام پر بلیک میل کرکے اپنے کرپٹ لیڈر کی رہائی چاہتے ہیں یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن