فیروزوالہ(نامہ نگار) شاہدرہ اورکوٹ عبدالمالک گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں، لاغر اور بیمار جانوروں کا کھلے عام گوشت فروخت ہونے لگا۔ انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے کھلی چھٹی دے دی۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فی الفور سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔قصاب کئی سالوں سے سلاٹر ہاؤس جانے کی بجائے اپنے گھروں میں ہی جانوروں کو ذبح کر کے پانی ملا گوشت دکانوں پر لا کر فروخت کرتے ہیں۔ قصاب حضرات بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں مگر متعلقہ محکمے خواب خرگوش کے مزلے لے رہے ہیں۔ شہریوں محمد قاسم، ابوبکر، محمد عمر، کاشف علی بتایا ہے کہ قصاب حضرات اپنے پھٹوں پر گوشت کو سجا لیتے ہیں جس پر سارا دن مکھیاں بھنبھناتی ہیں اور ٹریفک کی روانی کے باعث گردو غبار بھی پڑتی ہے۔ بعض قصاب حضرات تو بیمار اور لاغر جانور کو اپنے پھٹوں کے سامنے ذبح کرکے وہیں فروخت کر رہے ہیں جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر کی ڈیوٹی کے زمرہ میں آتا ہے کہ وہ تمام قصابوں کے پھٹوں پر گوشت کی کوالٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا کرے مگر یہاں تو الٹی گنگا بہتی دکھائی دے رہی ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
فیروزوالہ:قصابوں کی من مانیاں، لاغر ،بیمار جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت
Nov 25, 2024