لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم ویمن لیگ لاہور کی نائب صدر نائلہ خالد نے کہا حکومت خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے شہریوں کی تعلیم و تربیت اور قانون کا نفاذ یقینی بنائے۔ خواتین کے سماجی اور معاشی تحفظ کے بغیر معاشرہ اور ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کو محفوظ معاشرہ فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم ویمن لیگ خواتین کو معاشی، تعلیمی اور سماجی تحفظ کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے۔ ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاشرت سے تشدد کے خاتمے کیلئے شہریوں کی تعلیم و تربیت اور حقیقی معنوں میں قانون کا نفاذ عمل میں لائیں۔
حکومت خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے قانون کا نفاذ یقینی بنائے: نائلہ خالد
Nov 25, 2024