لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا پاکستان کی عوام کو اور اس کی قومی و نجی املاک کو تحریکِ فساد کے جتھوں کے آگے نہیں چھوڑا جا سکتا۔اس تحریک فساد کے بارے میں عوام کو سوچنا چاہئے۔ یہ کیسی جماعت ہے جو اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچانے کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔ ان کے وزیراعلیٰ کو اپنے صوبے کے کشیدہ حالات کو درست کرنے کی فکر نہیں بلکہ جیل میں بیٹھے اپنے چور لیڈر کی فکر ہے۔