صوبہ کی خراب صورتحال،وزیراعلیٰ خیبرپی کے کو کوئی فکر نہیں:میاں ایوب

Nov 25, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نائب صدر،سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور کی عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوے کرم ایجنسی کی خراب صورتحال کی رپورٹ صوبے میں اپنی پارٹی کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے حاصل کر لی ،لیکن اس خراب صورتحال کے باوجود اس صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس حوالے سے وہاں کا نہ تو کوئی دورہ کیا اور نہ ہی اس خراب صورتحال پر قابو پانے کیلئے ان کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کوئی اجلاس کرنے کی توفیق ہوئی۔یہ افسوسناک بات ہے کہ کے پی کے کی عوام کو ایک غیر ذمہ دار وزیراعلی ملا ہے،جس کو اپنے عوام کی بجائے اپنے لیڈر کی فکر ہے۔

مزیدخبریں