سموگ سے تحفظ کیلئے بینک آف پنجاب کاائیر پیوریفائرنصب کرنے کا اعلان  

Nov 25, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی جامع کوششوں کا حصہ بنتے ہوئے بینک آف پنجاب نے اپنے صارفین اور ملازمین کی صحت کے تحفظ کیلئے فعال قدم اٹھایا ہے۔اس تاریخی اقدام کے تحت بینک آف پنجاب نے پنجاب کے سموگ میں سب سے زیادہ متاثرہ 18 اضلاع کی تمام برانچز میںصارفین اور ملازمین کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ائیر پیوریفائرنصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بینک آف پنجاب بینکنگ انڈسٹری کا پہلا بینک بن گیا ہے جس نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات نافذ کر کے ایک ذمہ دار کارپوریشن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا ملازمین کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ برانچز میں ائیر پیوریفائر نصب کر کے ہم محفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف ملازمین کی بہبود کیلئے ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے بلکہ صارفین اور کمیونٹی کو خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ باقی ادارے بھی ہماری پیروی کریں گے۔ ایئر پیوریفائر کی تنصیب سے اندرونی فضائی آلودگی میں نمایا ں طور پر کمی واقع ہوگی۔

مزیدخبریں