لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے فتنے اور فتنہ پارٹی کو ریجکٹ کر دیا ہے۔ لاہور میں بیشتر مارکیٹس، شاہراہیں کھلی رہیں، پی ٹی آئی کا کوئی بھی انقلاب کہیں نظر نہیں آیا۔ تحریک انصاف کی لاہور کی قیادت، غائب رہی، لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، حاجی کیمپ اور ریلوے سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری لاری اڈہ، مینار پاکستان اور آزادی فلائی آور، اندرون شہر، مال روڈ، جی پی او چوک، چیئرنگ کراس چوک گئیں۔ لاہور میں ٹریفک کی روانگی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تمام شاہراہیں کھلی ہیں۔ معمولات زندگی رواں دواں مارکیٹیں بھی کھلی ہیں۔ مجھے لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا۔ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی۔