قصور+ بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) انور ٹائون بورے والا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ چار بچوں کے باپ 40 سالہ ریحان نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خا تمہ کر لیا۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔پتوکی پرانی منڈی میں رشید کے بیٹے سترہ سالہ ثاقب نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پتوکی ٹی ایچ کیو نے حالت تشویش ناک ہونے پر لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا جہاں وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ کچی آبادی چونیاں میں بائیس سالہ نوید نے بیوی کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آ کر گلے میں پھندا لیکر خود کشی کر لی۔ چونیاں پولیس مصروف کارروائی ہے۔