کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صرف مس کالیں دے رہے ہیں، ابھی 5 سال تک ان کی کالیں نہیں ملنے والی۔خصوصی گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گول گول گھوم کر واپس وہیں جائیں گے جہاں سے آئے تھے، یہ سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے، اس کے بعد اوور ختم ہو جائے گا،س ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے۔اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کے بیان کو ان کی اپنی پارٹی نے بھی اون نہیں کیا اگر بانی نے بشری بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔گورنرسندھ نے کہاکہ اگر کچھ ہوا بھی تھا تو بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم راز افشا نہ کرنے کا حلف اٹھایا تھا، اگر یہ سب بہت سی باتوں کو جوڑ کر کر رہے ہیں تو یہ ملکی خودمختاری و سالمیت کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہا ہے، دوست ممالک ساتھ ہیں، پی ٹی آئی والے جو بھی کریں گے وہ نہ دوست ممالک کو پسند آئے گا نہ ہی پاکستانی عوام کو پسند آئے گا۔
بانی پی ٹی آئی مس کالیں دے رہے، 5سال تک کالیں نہیں ملنے والی، گورنرسندھ
Nov 25, 2024