شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوام سے کئے گئے ملکی ترقی کے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے اور متعدد چیلنجوں کے باوجود معیشت کی بحالی پر توجہ دی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں اور دور رس فیصلوں سے ملک میں ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خوشحالی کا سفر جاری ہے۔ (ن) لیگ کی قیادت سیاسی بنیاد پر یا کسی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے حق میں نہیں مگر جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔