پی ٹی آئی احتجاج، علیمہ خان نے پارٹی رہنمائوں کے فون اٹھانے بند کردیئے

Nov 25, 2024

 اسلام آباد(آئی این پی )وزیر داخلہ محسن نقوی کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطے کے بعد وزیر اعلیٰ ہائوس خیبرپی کے میں ہونے والے پارٹی رہنمائوں کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے  مطابق وزیرداخلہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل سابق صدر عارف علوی اور علی امین گنڈاپور کی علیمہ خان سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش ناکام ہوگئی  ۔ علیمہ خان نے نہ تو عارف علوی کا فون اٹھایا اور نہ ہی علی امین گنڈاپور کا فون اٹھا یا ۔ جس کے بعد وزیر اعلی ہائوس میں پارٹی رہنمائوں کا اجلاس  طلب کرلیا گیا ہے، جس میں بشری بی بی سے مشاورت کی گئی ۔

مزیدخبریں