لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث ایمبولینسوں کی نقل و حرکت بھی شدید مشکلات کا شکار رہی، جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز شاہدرہ چوک میں ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے شہری آکسیجن سلنڈر تھامے بیٹے کو پیدل ہسپتال لے جانے پر مجبور ہوا۔
راستوں کی بندش ‘ شاہدرہ کا شہری سلنڈر تھامے بچے کو پیدل ہسپتال لے جانے پر مجبور
Nov 25, 2024