کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں جاگیردار، وڈیرے ہماری تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں۔ یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو مہنگائی، بیروزگاری کا سامنا ہے۔ مڈل کلاس جماعت کا دعویٰ کرنے والی پارٹی کو فارم47 کے ذریعے مسلط کیا گیا۔ چند لوگوں نے پاکستان پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ سندھ میں جعلی اساتذہ بھرتی اور گھوسٹ سکولز بنے ہوئے ہیں۔ ہم نوجوانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ نوجوان ہماری تحریک میں حصہ ڈالیں۔ حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے اور پھر خود ہی بولیاں لگاتے ہیں۔