کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لاہور‘ اسلام آباد سمیت کراچی میں بھی انٹرنیٹ بند ہے۔ ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقپان 300 ارب روپے ہے۔ لاہور‘ اسلام آباد بند کر دیں گے تو سو ‘ سوا ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ سکول بند ہونے سے بچوں کی پڑھائی پر اثر پڑیے گا۔ ملک میں اب تک یہ جھگڑا چل رہا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے یا نہیں آئین کو پامال کر دیا گیا۔ کرسی بچانے کیلئے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔ عوام نے آٹھ فروری کو فیصلہ کر دیا تھا حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔ پی ٹی آئی نے سوچا ہوا ہے دھرنے کریں گے۔ پی ٹی آئی کو 2014ء کی طرح دھرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ 20 ہزار یا ایک لاکھ افراد نکالنے سے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ خیبر پی کے کی مشینری استعمال کرنا غیرقانونی ہے۔ پی ٹی آئی نے صرف ایک غلطی کی ان کی توجہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہے۔ پی ٹی آئی‘ مسلم لیگ ن اور پی پی کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی۔
کرسی بچانے کیلئے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا: مفتاح اسماعیل
Nov 25, 2024