شکریہ پنجاب‘  فرنچائز پی ٹی آئی دیوالیہ ہو گئی: مریم اورنگزیب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا۔ عوام نے مسترد کر دیا۔ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں، فرنچائیز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کر دیا۔ کہا تھا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں، "الجہاد" فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا۔ بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی  امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی۔ بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے۔ اس نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھْوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد  چھوڑ دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا کی صحت اور ریلیف پہ خرچ ہونے والے وسائل ریاست کے خلاف دہشتگردی کی نذر ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن