اسلام آباد(خبرنگار+خصوصی رپورٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں تین روزہ انگلش فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔اس کا اہتمام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے علاقائی انگریزی زبان کے دفتر کے تعاون سے کیا تھاڈاکٹر پیٹریشیا پاشبی پروگرام کی ریسورس پرسن تھیں۔پروگرام میں تین اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا جس کا مقصد انگریزی زبان کی تعلیم میں جدید چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنا ہے۔اس میں ادب کے ذریعے زبان کی تعلیم، زبان کے کلاس روم میں ثقافت کی تلاش، اور مصنوعی ذہانت کے دور میں اسائنمنٹس کو دوبارہ ڈیزائن کرنا شامل تھاا ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیانیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ نور آمنہ ملک نے کہا کہ شرکاء کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں تک ان ورکشاپس میں جو کچھ سیکھا ہے اسے پہنچائیں امریکی سفارتخانے سے مسٹر جیرالڈ فرینک نے کہا کہ پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بڑھانے کے لیے شراکت داری کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔