نوجوان نسل پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میںکردار ادا کریں ،احسن ظفر بختاوری

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ،ممبر سنٹرل کور کمیٹی یو بی جی(ایف پی سی سی آئی)احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ دورِ حاضر کے چیلنجز کو سمجھیں اور اپنی مہارتوں کو ملک کے لیے فائدہ مند بنائیں، جدید ٹیکنالوجی اور آرٹ کے امتزاج سے ترقی کے بے شمار دروازے کھل سکتے ہیں،آپ سب پاکستان کی حقیقی طاقت ہیں، آپ کے خیالات، آپ کی تخلیقی صلاحیتیں، اور آپ کی محنت اس ملک کے لیے ایک امید کی کرن ہیں۔ میرا یقین ہے کہ آپ اپنی مہارتوں اور عزم سے دنیا میں اپنا لوہا منوائیں گے اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی بی ایف کالج، ایچ نائن، اسلام آباد میں سائنس اینڈ آرٹ نمائش میں بطور مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، کالج آمد پرپرنسپل سارہ محسن بٹ ،طلبہ، اساتذہ، اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا،احسن ظفر بختاوری نے سائنس اور آرٹ کے مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی کاوشوں کی تعریف کی، انہوں نے طلبہ کو ماحولیاتی تحفظ، تخلیقی سوچ، اور جدید سائنسی علوم میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ یہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن