تاجروں اور دکانداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،ملک ابرار احمد 

Nov 25, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دکانداروں کے مسائل کا ازالہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنچ بھاٹہ یونٹ چار کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے اتفاق خدمت گروپ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم پی اے ملک منصور افسر، صدر مرکزی انجمن تاجران پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ، صدر مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پرویز بٹ، پاکستان منی چینجر ملک تصور، صدر سنگاپور پلازہ مرزا منیر بیگ، ممبران کنٹورنمنٹ بورڈ رشید خان، ارشد قریشی، حاجی طارق راجپوت، ضلعی خطیب حافظ اقبال رضوی، نیاز اعوان،مسلم لیگ کے رہنما حاجی شاہد(اچار والے)، نومنتخب صدر راجہ پرویز ستی، جنرل سیکرٹری چوہدری منیر، چیئرمین یونس خان، وائس چیئرمین ملک اشفاق اعوان، سیکرٹری انفارمیشن حافظ بلال امین، نائب صدر امیر خان، سرپرست اعلی ملک پرویز خان، ملک عمران، چوہدری اظہر، رانا خرم، قیصر شہزاد سلطانی سمیت کثیر تعداد میں دکاندار شریک تھے ملک ابرار احمد نے کہا کہ صدر اور کینٹ کے دیگر علاقوں کیلئے سوا ارب روپے ترقیاتی بجٹ جاری ہونا پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے، صدر کے علاقوں میں بجلی کا انڈر گراونڈ سسٹم مکمل ہو چکا جبکہ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے سرکاری عمارتوں کی تزئین و ارائش مکمل کی گئی انہوں نے کہا میں اور میری ٹیم ہر وقت تاجروں کی خدمت کیلئے حاضر ہیں جب بھی تاجر برادری نے کسی مسئلے کیلئے آواز دی ان کے مسائل کو حل کرنے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی تاجروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں