پی ٹی آئی احتجاج ،مری کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل 

   مری (نامہ نگار خصوصی)پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لئے مری کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ایسے میں یہاں آنے والے سیاح یہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔اددھر راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والی تمام سڑکیں جہاں آمد ورفت کیلئے بند ہو کر رہ گئی ہیں وہاں آزاد کشمیر اور کے پی کے کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو روکنے کیلئے باڑیاں اور کوہالہ روڈ پر محکمہ شاہرات نے مقامی انتظامیہ کے زیر انتظام ان سڑکوں پر بھاری مشنری کے زریعہ گڑھے کھود کر سڑک کو نا قابل استعمال بنا دیا گیا ہے ۔اس طرح جہاں مقامی لوگ آمد و رفت کیلئے سخت پریشانی کا شکار یں وہاں  مری میں سیر و تفریح کے لیے انے والے لا تعداد سیاح یہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ادھر کے پی کے کی  جانب سے بڑی تعداد میں مظاہرین کی متوقع آمد کے بیش نظر باڑیاں کے مقام پر کھڈے کھود کر سڑک کو ناقابل استعمال بنا دیا گیا ہے جبکہ اسی طرح ازاد کشمیر سے آنے والی ٹریفک کے لیے کوہالہ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ضلع بھر میں سخت ترین حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے ہیں جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ایسے میں پولیس کی بہت بڑی نفری دوسرے شہروں سے منگوا کر مری میں تعینات کی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس کی بندش سے جہاں شہریوں کو شدید تکالیف کا سامنا ہے وہاں مقامی صحافیوں کو اپنے اداروں کو خبروں کی فراہمی میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ان حالات میں معمولات زندگی معطل ہو کر ہ گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن