ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب حکومت کے فیصلہ کے مطابق تحصیل ٹیکسلاکے علاقوں میںتمام تر آمدورفت سمیت کاروباری سرگرمیاںمکمل طور پر جا م کرانے کیلئے پنجاب پولیس علی الصبح ہی متحرک ہوگئی اور زنوروںکاذبیحہ کرکے گوشت فروخت کرنے وا لے قصابو ںسے کہاگیاکہ وہ اپنی دوکانیں بند کر یں ،حکومت کاسخت ترین آرڈرہے،بادل نخواستہ لوگ اپناکاروباربندکرنے پرمجبورکردیئے گئے،تاہم ٹیکسلاشہرسے پی ٹی آئی کی کال پرکوئی گروپ دھڑ ا،اورکارکنان کاجتھہ یاٹولی باہرسڑکوںپرنہ نکل سکا ،البتہ ٹیکسلاجنڈیال بیرئر جوخا نپورہزارہ اورٹیکسلاضلع راولپنڈی پنجاب کوملانے والاواحدراستہ ہے،پنجا ب پولیس نے کنٹینراورگاڑیاںکھڑی کرکے جنڈ یا ل بیرئرکو ٹیکسلاسے براہ راست آمدورفت کی مکمل پا بندی عائدکررکھی ہے،تاہم سہ پہرچاربجے کے بعد اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان کی زیرقیادت تشکیل د یئے جانے والے خانپورہزارہ پنج کٹھہ ڈسٹرکٹ ہر یپورھزارہ کے پرجوش کارکنان پرمشتمل قافلے نے جنڈیال بیرئرپرپہنچ کرپنجاب پولیس کی رکاوٹو ںکوہٹا نے کیلئے اپنی کاروائی کاآغازکردیا،جنڈیال بیریئر پرضلع ہزارہ پولیس بھی تعینات ہوتی ہے،جبکہ ٹیکسلا حدودمیںپنجاب پولیس کے دستے الرٹ رہے ،پنجا ب پولیس نے خانپورہزارہ عمرایوب کے قافلے کے پرجوش کارکنان کوپسپاکرنے کیلئے زبرد ست شیلنگ کی،اورلاٹھی چارج کیا،لیکن ہواکا رخ ٹیکسلاکی جانب ہونے کی وجہ سے آنسوگیس کے شیل کے تمام ترزہریلے اثرات ٹیکسلاحدودمیںتعینات پنجاب پولیس اورمتصل آبادیوںمیںرہائش پذیرلوگوںکوا پنی لپیٹ میںلے گئے،خانپورھزارہ کے پی ٹی آئی پرجوش کارکنان نے اس قدرتی سہولت کابہت زیادہ فائدہ اٹھایا،اورکم ازکم پونے دوگھنٹے تک خانپو رھزارہ پی ٹی آئی کے قافلے اورپنجاب پولیس کا مقا بلہ جاری رہا،خانپورھزارہ جنڈیال بیرئرپروقفے و قفے سے کارکنان کی ٹولیاںپنجاب پولیس پرپتھراو کرنے کیلئے پہنچ جاتیں،اورجب اشک آورگیس میںپنجاب پولیس کواپنی لپیٹ میںلیا،توبلآخر خانپو رھزارہ کے پی ٹی آئی کے پرجوش کارکنان کاقافلہ بیرئرسے کنٹینرہٹانے میںکافی حدتک کامیابی حاصل کر گیا،اس صورتحال کی اطلاع پرپولیس کے اعلی حکام اورانتظامی افسران نے ٹیکسلابائی پاس مارگلہ پرناکہ بندی پرمزیدسختی کرتے ہوئے نئی منصوبہ بند ی کرلی،دریںاثناء علاقہ تحصیل ٹیکسلامیںچوک چور ا ہے،بازار ،اورما رکیٹیں بندہونے سے تمام ترسر گر میا ں،معطل رہیں،اورعلاقہ ٹیکسلاواہ کینٹ میںآج کے دن بڑے شادی ھالوںمیں منعقد ہو نے والی شادی کی تقریبات جن میںباراتوں اور دعو ت ولیمہ کے پروگرام شامل تھے،منسوخ کردیئے گئے۔