100سالہ بزرگ جنڈ میں سپرد خاک‘خدمت انسانیہ حاجی اقبال کا معمول رہا

 اسلام آباد (نامہ نگار ) ممتاز عالم دین ،بانی چیئرمین ادارہ کنز الایما ن پنڈوریاں کے مہتم اعلی مولانا محمد ہاشم حقانی اعوان ‘ملک محمدقاسم اعو ان اور ملک محمد ناظم اعوان کے والد مکرم 100سالہ حاجی محمد اقبال اعوان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے انہیں تحصیل جنڈ اٹک  کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سماجی ‘ سیاجی ‘عوامی، دینی اور علم وادب سے متعلق شخصیات نے شرکت کی ۔راولپنڈی / اسلام آباد کے علماء ومشائخ  عظام کے وفد نے گزشتہ روز علامہ محمد ہاشم حقانی سے ان کے والد کی رحلت پر تعزیت کی۔ مہتم اعلی ادارہ کنز الایمان نے بتایا کہ والد محتر م کی ساری زندگی خدمت خلق اور طلباء سرپرستی میں گزری وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ قائداعظم ؒ کاپا کستان تعلیمی ودینی حوالہ سے خوب ترقی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن