کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے باوجود نجی شعبے کی صحت کے شعبے میں خدمات قابل رشک ہیں حکومت اور نجی شعبہ مل کر لوگوں کو معیاری ادویات اور صحت کی سہولیات لوگوں کے گھروں کی دہلیز کے قریب لے ائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں ایک نجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈا کٹر محمد جہانگیر جنجوعہ،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد ثقلین، ملک آصف حبیب،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،شیخ محمد آزاد،مرزا تنویر الحق،شیخ ندیم احمد،ڈاکٹر محمد رشید و دیگر بھی موجود تھے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کو کئی دھائیوں سے بخوبی جانتے ہیں وہ ان کی عام افراد سے محبت اور مدد سے بھی اگاہی رکھتے ہیں یہ ادارہ کلرسیداں میں صحت کی جدید و بہترین سہولیات مہیا کرنے میں اول رہے گا۔ادارے کے سربراہ مرزا نزا کت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس شعبہ میں نئے نہیں بڑا تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں ہم نے کلرسیداں میں سب سے بڑا پچاس بیڈز کا ہسپتا ل قائم کیا ہے ہفتے کے ساتوں ایام چوبیس گھنٹے بہتر ین معالجین کی سہولت مہیا کریں گے زچہ بچہ کی بھی جد ید سہولیات دیں گے۔راجہ وحید احمد جنجوعہ نے کہا کہ ہم ادارے کو کاروبار نہیں انسانی خدمت کے طور پر چلائیں گے ۔
نجی شعبے کی صحت بارے خدمات قابل رشک ہیں ، راجہ صغیر احمد
Nov 25, 2024