کھنڈہ (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں چیئر مین مانیٹرنگ کمیٹی نوابز ادہ چوہدری شیرعلی خان پنجاب کے کسانوں کی آوازبن گئے آئی ایم ایف کی طرف چھوٹے زمینداروں کسانوں پہ ٹیکس لگایا جا رہا تھا متعلقہ محکمہ نے ٹیکس نفاذ کے لیے بِل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا تو نوابزادہ چوہدری شیرعلی خان نے بِل کی بھرپور مخالفت کی اور کہا کہ اس بِل کو اجلت میں پاس نہ کروایا جائے چھوٹا زمیندار پہلے ہی مسائل کی چکی میں پسہ ہوا ہے اس ٹیکس کے نفاز سے رہی سعی کسر بھی نکل جائے گی، کسان پہلے ہی مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے پچھلے سال کی گندم ابھی تک کسانوں کے گھروں میں پڑی ہوئی ہے خریدنے والا کوئی نہیں اور اس سال گندم کاشت کرنے کو کوئی تیار نہیں اگر یہی حال رہا تو آنے والے سالوں میں گندم کا قحط پڑ جانا ہے ہمیں کسانوں کو خصوصی طور پہ بارانی علاقے کے کاشکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت ہے سپیکر صاحب نے چوہدری شیر علی خان کی گزارشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بِل کمیٹی میں بھجوا دیا اور کمیٹی کے سامنے بھی چوہدری صاحب نے کسانوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا اور ناصرف کمیٹی کو قائل کیا بلکہ پورے ایوان کو بھی قائل کیا کہ اس ٹیکس سے چھوٹے زمیندار کو استثنی دیا جانا چاہیے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے چوہدری شیر علی خان کی کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
چوہدری شیرعلی خان پنجاب کے کسانوں کی آوازبن گئے
Nov 25, 2024