حضرو (نمائندہ نوائے وقت)سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی کاوشوں سے گورنمنٹ شجاع خا نزا دہ شہید ایسوسی ایٹ کالج حضرو میں فوری طور پر نو عدد لیکچرار کی تعیناتی کر دی گئی جبکہ مزید تین لیکچرار کی تعیناتی ائندہ چند دنوں میں کر دی جائے گی سابق صو بائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے پرسنل سیکرٹری ملک انصار نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر پورے صوبہ میں تقرری کی گئی۔