گوجرخان (نامہ نگار)عبدالرحمان تابانی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہار مرکز گوجرخا ن کے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے نائب امیر اعجاز لطیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم میں مسافر بسوں پر اندھا دھند فائرنگ دہشت گردی کا انسانیت سوز سانحہ ہے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت دہشت گردوں نے پہلے پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر بسوں کے قافلے کی نگرانی پر مامور پولیس اہلکاروں پر خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں حملہ کیا اور پھر 200 مسافر گاڑیوں کے قافلہ کو دونوں اطراف سے نشانہ بنایا جس سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 42افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے پے در پے اندوہناک واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن پاکستان میں امن و امان کو مزید تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کے ان انسانیت سوز واقعات میں ملوث تمام افراد اور ان کے اندرونی و بیرونی سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس صورتِ حال میں ’پرو‘ اور’اینٹی‘ اسٹیبلشمنٹ کے نعروں کی بجائے سب کو مل کر ملک میں اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا کرنا ہوگی اسٹیبلشمنٹ کو بھی یہ بات سمجھنا ہوگی کہ عوام اور تمام عوامی نمائندوں سے مثبت اور مستحکم تعلق قائم کیے بغیر ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا ممکن نہیں ہے۔
کرم میں مسافر بسوں پر اندھا دھند فائرنگ قابل مذمت، اعجاز لطیف
Nov 25, 2024