واکینٹ(نمائندہ نوائے وقت)میزان بنک ٹیکسلا کے منیجر سید طاہر حسین کے زیر استعمال بنک کی قیمتی گا ی AVF-218 دن دیہاڑے B-17 کی مسجد کے باہر سے چوری،دو روز گزرنے کے باوجود کچھ پتہ نہ چل سکا۔سید طاہر حسین کے مطابق وہ نماز پڑھنے کے لئے اپنی رہائش گاہ B-17 سے گاڑی پر مسجد نماز پڑھنے کے لیے گئے۔گاڑی مسجد کے باہر پارک کی،نماز پڑھ کر واپس آئے تو گاڑی موجود نہیں تھی۔کافی تلاش کے بعد کچھ پتہ نہ چلا تو واقعہ کی FIR تھانہ ٹیکسلا میں درج کروادی گئی بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اسی سیکٹر سے ایک گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی گئی تھی اہل علاقہ کے مطابق۔سکیٹر B-17 میں مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں تا کہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔بنک منیجر نے پولیس کے اعلی حکام سے درخواست کی ہیکہ گاڑی برآمد کرانے میں پیش رفت کی جائے۔