چکوال(مہران ظفر ملک)ہر سال کی طرح اس سا ل بھی ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ چکوال کے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام میں رجسٹرڈ منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں اور بچیو ں کا سالانہ میڈیکل چیک اپ ری ہیب سنٹر چکوال میں رکھا گیا۔ میڈیکل چیک اپ میں منفرد صلاحیتو ں کے حامل بچوں کے پروگرام میں رجسٹرڈ 200 بچوں اور بچیوں کا مکمل بنیادی میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ساتھ ہی انکو مفت ادویات بھی ادارے کے جانب سے ہی مہیا کی گئیں۔ ایریا منیجر ہیلپنگ ہینڈ نارتھ پنجاب محمد ندیم نے بھی میڈیکل چیک اپ کا معائنہ کیا، بچوں کے چیک اپ سے متعلق تمام سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر بشری صلاح الدین میڈیکل سپیشلسٹ نے تمام بچوں کا معائنہ کیا اور ادویات کے ساتھ ساتھ والدین کو مختلف وبائی امر اض سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔ منفرد صلا حیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام میں رجسٹرڈ بچو ں کے والدین نے ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کیا ۔جس کی مدد کے باعث منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کی بحالی پر بہترین انداز میں کام ہو رہا ہے۔ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ہیلپنگ ہینڈ چکوال ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔