واکینٹ (نمائندہ نوائے وقت)طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں کھیل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنیٹ پال سکولز واکینٹ نے ویلفیئر کلب کے وسیع وعریض گرانڈ میں سالانہ سپورٹس گالا 2024 کا اہتمام کیا ۔اس خوب صورت تقریب کو سجانے میں چیف سپورٹس آرگنائزر اور پرنسپل کرن حیات نے نہایت متحرک کردار ادا کیا۔اس شاندار ایونٹ کے مہمان خصوصی ناصر محمود جنرل منیجر(ر)پی او ایف تھے جب کہ صدارت کے منصب پر چیئرمین سینٹ پال سکولز ڈاکٹر شفقت حیات فائز تھے۔ مہمانان اعزاز پاسٹر رضوان شہزاد،عابد حسین چیئرمین پاکستان یوتھ لیگ واکینٹ،عباد خان،محترمہ عفت رف اور محترمہ ناہید افروز نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔سپورٹس گالا میں کرکٹ ،والی بال،باسکٹ بال،فٹ بال اتھلیٹکس اور رسہ کشی کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے،طلبا اور طالبات کے لئے الگ الگ دن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ان مقابلوں میں ماڈل ٹان اور بستی برانچ کے بوائز سکول شریک ہوئے۔سکول کیچیئرمین ڈاکٹر شفقت حیات ایک علم دوست اور کھیلوں کی دلدادہ شخصیت ہیں۔ ان کی سرپرستی اور ڈائریکٹر یس کنول شفقت حیات،پرنسپل کرن حیات کی راہنمائی میں سکول کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمہ وقت مصروف نظر آتے ہیں۔سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد بھی انہی کی شبانہ روز محنت کا ثبوت ہے۔ سپورٹس گالا کا آغاز مہمان خصوصی چیئرمین،ڈائریکٹریس اور پرنسپل صاحبان کی آمد کے بعد شاندار طریقے سے ہوا۔ طلبہ کی مختلف ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیااس موقع پر رنگ برنگے غبارے فضا میں بلند کیے گئے۔چیئرمین ڈاکٹر شفقت حیات نے اپنی تقریر میں کھیلوں کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور اسے طلبہ وطالبات کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ قرار دیا۔ان کی تقریر نے بچوں میں جوش و خروش بھر دیا اور وہ مقابلوں میں جیت کیلئے کوشاں نظر آنے لگے۔ انہوں نے زور دار تالیاں بجا کر اپنی خوشی اور جوش کا مظاہرہ کیا۔گراونڈ میں چاروں طرف ٹینٹ اور کرسیاں لگا کر خوبصورت سماں باندھا گیا تھا سپورٹس کوچز اور گائیڈز مسٹر روہیل ،مسٹر عمر،مسٹر جاذب،کنول فائز،مس فائزہ ،مس ثوبیہ محبوب،مس حنا یاسمین ،مس سدرہ اور مس شائستہ ناز بھی سارا دن متحرک رہے ۔بچوں نے شاندار پرفارمینس کے ذریعے کھیلوں سے اپنی محبت کا ثبوت دیا۔تمام گیمز کے فائنل مقابلو ں میں اول ،دوم اورسوم آنے والوں کو موقع پر ہی میڈلز پہنائے گئے اور وننگ ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ چیئرمین اور پرنسپل صاحبان کی بچوں سے محبت کا یہ عالم تھا کہ وہ ہر بار سٹیج سے اتر کر گرانڈ میں آتے رہیاور بچوں کو انعامات دیتے رہے آخر میں بچوں میں جوسز اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئیں یوں یہ کامیاب سپورٹس گالا اپنے اختتام کو پہنچا ۔
سینٹ پال سکو لز واکینٹ میں سپورٹس گا لا، کھیل نشوونما کیلئے ضروری : شفقت حیات
Nov 25, 2024