اسلام آباد(خبرنگار) وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی وماحولیاتی روابط رومینہ خورشید عالم نے کامیاب کانفرنس آف پارٹیز(کوپ)29 کے کامیاب انعقاد پر صدر کوپ سمٹ اور آذربائجان کی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے کوپ29 کیاختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان کوپ 29 کے کامیاب انعقاداور مہمان نوازی پر آزر بائیجان کی حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے بہترین انتظامات کے زریعے بامعنی مذاکرات کیلئے دنیا بھر کو سازگار ماحول فراہم کیا رومینہ خورشید نے کہا کہ کوپ29 کے صدر اور اس کی دیگر قیادت کی انتھک کوششوں سے سمٹ کے دوران تنقیدی مباحثوں کی جامعیت کثیر الجہتی اور انصاف پسندی کی عکاسی ہے اور قابل ستائش ہے رومینہ خورشید نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر تعاون کیلئے تیار ہیں روڈٹو دبئی ٹو باکو اینڈ بیلم اور متحدہ عرب امارات اور باکو میں کئے گئے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے متمنی ہیں انٹرنیشنل کلائمیٹ فنانس کے زریعے این اے پیز اور این سی ڈیز کے مالیاتی ڈھانچے میں فیصلہ کن تبدیلی کی ضرورت ہے وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر رومینہ خورشید نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کے تحت کانفرنس آف پارٹیز(کوپ) کا پلیٹ فارم انتہائی اہم ہے پیرس معاہدے کے اہداف بالخصوص پیرس معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے بھی کوپ اہم فورم ہے۔