وزیر داخلہ ایکسچینج انٹر چینج‘ ایف 10 چوک کا دورہ‘ ترقیاتی کاموںکا جائزہ لیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ اور ایف10 چوک کا بھی دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے پائلنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 12 ماہ کی بجائے صرف 4 ماہ میں مکمل ہو گا۔ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت ایک فلائی اوور۔ ایک انڈر پاس بنے گا اور رابطہ سڑکیں تعمیر ہوں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف 10 چوک پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایف 10 چوک کو کشادہ کرنے کی جامع پلاننگ کی جائے۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن