اسلام آباد میں ایک انوکھا اور حیرت انگیز شادی کا فوٹو شوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے! دُلہا دلہن نے احتجاج کے دوران لگائے گئے سرکاری کنٹینرز کے سامنے اپنی شادی کی یادگار تصاویر بنوائیں۔
یہ خوبصورت جوڑا، خولہ اور قاسم، اسلام آباد کے رہنے والے ہیں۔ احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر انہوں نے کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔یہ تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں لکھا، ’جب آپ کو اپنی شادی کے دن کوئی اور جگہ نہ ملے، کیونکہ سب بند ہے۔ خولہ اور قاسم کے لیے یادگار لمحے!‘اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کنٹینرز کی تنصیب کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہیں، اسکول بند ہیں، اور لوگوں کی نقل و حرکت مفلوج ہے۔جہاں کچھ لوگوں نے اس منفرد فوٹو شوٹ کو سراہا، وہیں کچھ نے اسے عجیب اور غیر روایتی قرار دیا۔ لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ہمیشہ یادگار رہے گا!ان تصاویر کے پس منظر میں جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار چل رہا ہے. ان تصاویر پر سوشل میڈیا پر صارفین اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں .ایک صارف نے لکھا کہ یہ آپ کی زندگی کا لائف ٹائم ایونٹ ہے جسے لاک ڈاؤن نے ہیلو کہا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ کو اپنے بڑے دن پر کوئی اور جگہ نہیں ملی، چونکہ یہ سب بند تھا۔ہر کوئی خصوصاً نئے شادی شدہ جوڑے فوٹو شوٹ کے لئے خوبصورت جگہ پسند کرتے ہیں. تاکہ ان کے لئے یہ یاد رہے، ایسے موقع پر اس جوڑے نے کنٹینرز کا انتخاب کیا جو یقیناً ان کے لئے یادگار رہے گا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے لگے کنٹینرز کے سامنے فوٹو گرافی کی تھی۔کنٹینرز پر 804 کا ہندسہ بھی سپرے پینٹ سے لکھا گیا تھا، یہاں فوٹو گرافر کو بھی داد دی جا رہی ہے کہ اس نے کس انداز میں ان کی تصاویر بنائیں. کئی صارف اس جوڑے کو زندہ دل قرار دے رہے ہیں۔