پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے:مریم نواز 

Nov 25, 2024 | 18:41

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنچاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، معیشت کی مضبوطی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ اور ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ پر تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ اور کلین انرجی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے وویمن ایمپاورمنٹ اور  پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا۔وزیر اعلیٰ پنچاب مریم نواز شریف نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کی تعریف کی۔ مریم نواز نے کہا کہ اے ڈی بی کا تعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے. پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مزید اشتراک کار پنجاب میں ترقی کے مقاصد کو مزید تقویت دے گا۔ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے اس موقع پر کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان، خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پنجاب کی کلائیمٹ پالیسی ماحول اور اکانومی کے لئے نہایت سودمند ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں