52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف، سروے

ایک سروے میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف نکلے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 52 فیصد پاکستانیوں نے پسند کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے۔

سروے میں 39 فیصد پاکستانیوں نے پسند کی شادی کی حمایت کی اور پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہ ہونے کا کہا۔

حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی، جہاں 58 فیصد لوگوں نے اعتراض کیا، جبکہ دیہی آباد ی میں مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔

ای پیپر دی نیشن