کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کوےت پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی سپیکر ،سابق وزیر محنت و لیبر امورطلال العیار 50سال کی عمر انتقال کرگئے ان کو ان کے آبائی شہرجہراءمیں سپردخاک کردیا۔ طلال العیار جہراءکی انتہائی مقبول شخصےت تھے۔ اس کی وفات پر ہر کویتی اشک بارتھا ۔کوےت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ، ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح ، وزیراعظم شیخ ناصر محمد الاحمدالجابر الصباح ، اسپیکر اسمبلی جاسم محمد الخرافی ،اور وزراء،ارکان اسمبلی نے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ۔