پولیس کے مطابق بگٹوکے علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس شدت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں سکیورٹی فورسز نے ایک مقامی مدرسے کے قریب نصب آٹھ کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ ادھربنوں کے تھانہ مندان کی حدود میں شدت پسندوں نے دو سکولوں جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں ایک سی ڈی شاپ کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا، تاہم تینوں دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔