ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں ستائے لوگوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزارایک سوسترہ میگاواٹ، طلب بارہ ہزار چھ سو ستایئس میگاواٹ جبکہ شارٹ فال پانچ سو دس میگاواٹ رہ گیا ہے ۔ موسم کی تبدیلی اورصارفین کی جانب سے ایئر کنڈیشنڈ کے استعمال میں کمی کے باعث شارٹ فال میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا ۔ شہروں میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ شہریوں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اس معاملے میں ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن