چئیرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ توانائی معاشی ترقی کی شہ رگ ہے اورموجودہ حکومت توانائی کی پیداواراوربچت کے لیے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔

توانائی کی بچت کے حوالے سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی خواتین انجینئرزکی طرف سے منعقد کی گئی بین الاقوامی کانفرس کے افتتاحی خطاب کے دوران چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں اس بات کا ادراک نہیں کیا گیا کہ ملک میں توانائی کی ضرورت میں آٹھ سے دس فیصد سالانہ اضافہ ہورہا ہے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے موجودہ حکومت متبادل توانائی کے تمام ذرائع استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بچت کے منصوبوں پر بھی عمل پیرا ہے۔ انھوں نے توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو دعوت دی کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں توانائی کی بچت کیلیے تجاویز دیں تاکہ توانائی کی بچت کے آغاز کیلئے پارلیمنٹ کو رول ماڈل بنایا جائے۔ اس موقع پر پاکستان انجنینئرنگ کونسل کی چئیرپرسن سینیٹررخسانہ زبیری نے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں ایک پیسہ خرچ کیے بغیرہم توانائی بچت مہم کے ذریعے ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن