امریکی شہر ڈیلاس کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے کو بم سے اڑانے کے الزام میں اردن کے نوجوان حسام سمادی کو چوبیس سال قید کی سزا سنا دی گئی

حسام کو یہ سزاحکومت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد سنائی گئی جس میں اس نے اعتراف جرم اور معذرت کی ۔ امریکہ میں نائن الیون واقعے کے بعد حسام سمادی اکثر و بیشتر القاعدہ کی ویب سائٹ کا وزٹ کرتا تھا اور جب مقامی ایف بی آئی ایجنٹوں نے اس سے القاعدہ کے نمائندوں کی حیثیت سے رابطہ کیا تو وہ ڈاؤن ٹاؤن ڈیلاس کی ایک عمارت کو آتش گیر مادے سے اڑانے کے لیے تیار ہو گیا۔ ملزم کی جانب سے حکومت سے ڈیل کے باعث اسے عمر قید کے بجائے چوبیس سال کی سزا سنائی گئی۔ اس موقع پر سمادی نے کہا وہ اپنے اس اقدام پرشرمندہ ہے

ای پیپر دی نیشن