سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے مزارات پر بم دھماکوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Oct 25, 2010 | 10:49

سفیر یاؤ جنگ
دارالعلوم امجدیہ کراچی میں علماء اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہاکہ پاکستان کی بقاء دہشت گردی کے خاتمے میں ہے ۔ حکومت اپنے اڑھائی سالہ اقتدار میں دہشت گردی کے ایک مجرم کو بھی کیفرکردارتک نہیں پہنچاسکی انھوں نے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت مزارات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں ۔  بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے مزارپر دہشت گردی مسلمانوں کے نظریات پر حملہ ہے ۔  صاحبزادہ فضل کریم نے کہاکہ ذاتی مفادات اورسیاسی مصلحتوں سے باہرنکل کر ہمیں پاکستان کو بچانا ہوگا۔
مزیدخبریں