کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے کی۔ فاضل عدالت نے طلباء کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرتے ہوئے مستحق طلباء کو حکومت پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت اس سے پہلے بھی میڈیکل کالجز کے طلباء کی اپیلیں خارج کرچکی ہے۔ طلباء نے اپنی اپیل میں موقف اختیارکیا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلف فنانس سکیم کے خاتمے کے بعد بھی میڈیکل کالجز کے طلباء سے فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔