مرکزی بینک کی جانب سے مالی سال دو ہزار نو ،دس کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں معاشی شرح نمو چار اعشاریہ ایک فیصد ہے ۔ رواں مالی سال کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی کی شرح دو سے تین فیصد اور افراط زر تیرہ اعشاریہ پانچ سے چودہ اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا پانچ سے چھ فیصد اور ترسیلات زر ساڑھے نو سے ساڑھے دس ارب ڈالررہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی جاری قلت کی وجہ سے نجی شعبے کارکردگی متاثر ہورہی ہے اور نئی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ شکنی ہورہی ہے