انجمن طلباء اسلام اور جماعت اہلسنت کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرسید ریاض حسین شاہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ مزارات اولیاء پردھماکے عالمی استعمارکی سازش ہے۔ افسوس اس بات پر ہے کہ اس مکروہ کام کے لیے پاکستانیوں کو ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور دیگر حکومتی عہدے داروں کی سیکیورٹی سخت کی جا سکتی ہے تو مزارات اولیاء کی سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیوں نہیں کیا جا سکتا۔