لاہورمیں مختلف تنظیموں نے بابا فرید الدین گنج شکر کے مزارپرہونے والے دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

لاہورپریس کلب کے سامنے کئے جانے والے ان مظاہروں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مزارات اولیاء  پر حملے خطرناک ثابت ہوں گے۔ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ قوم اور حکومت دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کوانجام تک پہنچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گرد ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ حکومت نے اپنے رویے میں تبدیلی نہ کی تو پھر اہل سنت بھی اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے

ای پیپر دی نیشن