پولیس نے سہراب گوٹھ کراچی میں چھاپہ مارکرکالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ ملزموں کی نشاندہی پر ایک سولہ سالہ خودکش بمباراورجیکٹ بھی برآمد ہوئی۔

Oct 25, 2010 | 13:45

سفیر یاؤ جنگ
ایس ایس پی ،سی آئی ڈی کراچی چوہدری اسلم نے نیوزکانفرنس کے دوران بتایا کہ خفیہ اطلاع پر خصوصی ٹیم نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مارکرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ  دہشت گردوں شیررحمان اور زین اللہ عرف بلال عرف زانک کو گرفتار کیا ۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک ٹی ٹی پستول اور تین ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں جبکہ  ان کی نشاندہی پر بائیس کلو وزنی خودکش جیکٹ اورایک سولہ سالہ بچے کو بھی برآمد کیا گیاہے، جسے خودکش دھماکے کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے کالعدم لشکر جھنگوی کے لئے بھی کام کیا اوروہ اکثر جنوبی وزیرستان جاکر بیت اللہ محسود اور قاری حسین سے مشاورت کرتے رہے ہیں ۔ کاروائی کے دوران ملزموں کے دو ساتھی گل زرین اور ظاہر شاہ فرار ہوگئے۔
مزیدخبریں