متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم رہنماوں کی جان کو خطرے کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے  وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے رہنماوں کو فون کر کے اطلاع دی ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر  ڈاکٹر فاروق ستار، سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفٰی کمال، بابر  غوری، حیدر عباس رضوی اور ایم کیو ایم کے صوبائی وزیر فیصل سبزواری کی زندگیوں کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے رہنماوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن