کابل میں تاجک صدرامام علی رحمان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید حامد کرزئی نے کہا کہ ہم نے جو بھی رقم لی وہ شفاف طریقے سے حاصل کی اوراسے شفاف طریقے سے استعمال کیا ہے۔ ہم نے یہ سارا کام مجبوری اور ضرورت کے تحت کیا۔ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور یہ امداد اسی کا ایک اظہارہے۔ ان کے غلط استعمال کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنے چیف آف سٹاف کو ہدایت کی تھی کہ وہ رقم حاصل کرلیں۔ صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ وہ بہترسمجھتے ہیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔ ہم ایران کے شکرگزارہیں کہ اس نے ہماری مدد کی۔