بین الاقوامی شہرت یافتہ کار ریسر اور موٹرسائیکلسٹ سلطان گولڈن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود انہیں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے دو ڈیوٹی فری کاریں درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سلطان گولڈن نے کہا کہ انہوں نے تیزترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑنے کے لئے وزیراعظم سے دو ڈیوٹی فری کاریں درآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی جس پر وزیراعظم نے وزارت کھیل کو خط  لکھا۔ مگر وزارت کھیل انہیں تاحال اس کی اجازت نہیں دے رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھتے ہیں، انہیں امید ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اور عوام انہیں مل کر سپانسر کریں گے تاکہ وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن