کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرمندی رہی جبکہ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا لیکن فرٹیلائزر سٹاکس میں زبردست تیزی نے انڈیکس کو گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی ،گیارہ ہزار چھ سو اکہتر پوائنٹس کی سطح پر پہنچنے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس زبردست پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہوگیا اور انڈیکس نہ صرف ڈیڑھ سو پوائنٹس کی تیزی کو برقراررکھ سکا بلکہ کاروبار کے اختتام پر آٹھ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار پانچ سو سترہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ بانوے لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے

ای پیپر دی نیشن