دوسری طرف بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس پہلے سے ساڑھے سات ہزار درخواستیں ری چکنگ کے لیے ہیں جن میں سے ساڑھے چار ہزار کو نمٹا دیا گیا اور نئی موصول ہونے والی درخوستوں کو اگلے بیس روز میں نمٹا دیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ہزاروں طلباء بورڈز کی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے داؤ پر لگےمستقبل کو بچانے کےلیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔